مارخور کا شکار کرنا مہنگا پڑ گیا

گلگت بلتستان میں غیر قانونی طور پر مارخور کو شکار کرنے پر ملزم کو دو سال قید کی سزا اور 5 کروڑ 15 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان کے نواحی علاقے جٹیال نالہ میں قیمتی مارخور کو شکار کیا گیا جس پر محکمہ جنگلات، جنگلی حیات اور ایف سی اہلکاروں نے کاروائی کی اور ملزم کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔اس کے بعد ملزم کو جنگلی حیات کی عدالت میں پیش کیا گیا اور تمام سمری ان کے سامنے رکھی گئی۔
محکمہ جنگلی حیات کو بتایا گیا کہ اس نے قیمتی مارخور کا شکار کیا ہے جس کے بعد عدالت نے فیصلہ سنایا اور ملزم کو دو سال قید کی سزا اور پانچ کروڑ 15 لاکھ روپے جرانہ عائد کر دیا۔