تازہ ترین:

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم کافلسطین کے حق میں پرجوش خطاب

in united nation muneer akram statement related to palestine
Image_Source: google

نیویارک: انہوں نے اقوام متحدہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غذہ میں 18 ہزار سے زائد لوگوں کو شہید کر دیا گیا جس میں بچے، عورتیں اور مرد شامل ہیں۔کیا یہ اسرائیل کا جائز سیلف ڈیفنس ہے؟ انہوں نے مزید خطاب میں کہا کہ پاکستان جنگ بندی قراردار کی حمایت کرتا ہے اور پرزور حمایت کرتا ہے اسرائیل کو فلسطین پر جاری جنگ فوری طور پر بند کرنی چاہیے۔


انہوں نے خطاب میں مزید کہا کہ اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے کتنے ہزار بچے انہوں نے شہید کر دیے۔انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل خود انجوائے کر رہا ہے لیکن معصوم بچوں کی زندگیاں چھین رہا ہے انہوں نے مزید کہا کہ اگر کسی کو آزاد زندگی گزارنے سے روکا جائے تو کیا وہ رد عمل نہیں دے گا؟ اگر ایسا ہوگا تو اگلا رد عمل ضرور دے گا اور اس کے ساتھ بھی ویسا ہی سلوک کیا جائے گا۔