تازہ ترین:

پاکستان کے لیے خوشخبری، ایک اور ایئر لائن پاکستان میں پروازیں شروع کرنے کو تیار

new airline ready to start operations in pakistan

تفصیلات کے مطابق ایران کی ایئر لائن پاکستان میں اپنی پروازیں شروع کرنے جا رہی ہے۔ایران کی ایئر لائن تابان ایئر لائن پاکستان میں فلائٹ آپریشن شروع کرے گی جس کی پہلی فلائٹ مشہد سے کراچی روانہ ہوگی۔
اپ کو مزید بتاتے چلیں کہ اس ایئر لائن کی پہلی پرواز کا افتتاح گورنر سندھ کامران ٹیسوری کریں گے اور افتتاحی پرواز میں گورنر سندھ اور ایرانی قونصل جنرل مشہد روانہ ہوں گے۔

 

آپ کو مزید بتاتے چلیں کہ اس سے پہلے ملیشیاء کی ایئر لائن اور عراقی ایئر لائن نے بھی پاکستان میں اپنی پروازے شروع کر دی ہیں تو یہ 2023 ایئر لائن کے لیے بہت اچھا سال قرار دیا گیا ہے کیونکہ اس سال بہت سارے ملکوں نے پاکستان میں اپنی پروازوں کا آغاز کیا ہے۔