سپریم کورٹ کا تمام کیسز کے متعلق بڑا فیصلہ

اسلام آباد سپریم کورٹ نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ تمام کیسز کو ایک ساتھ سنیں گی۔ جس میں نااہلی کی مدت جیسے تمام کیسز ہوں گے اور ساتھ ہی ساتھ انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ نا اہلی مدت کے سوال والے کیسز جنوری کے آغاز پر مقرر کیے جائیں گے اور تمام کیسز ایک ساتھ ہی سنے جائیں گے
سپریم کورٹ نے یہ تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ہے جس کے بعد سپریم کورٹ نے نااہلی کی مدت سے متعلق تمام کیسز ایک ساتھ ہی سننے کا فیصلہ کیا ہے۔
ساتھ ہی ساتھ عدالت نے یہ بھی حکم جاری کیا ہے کہ نااہلی مدت کے سوال والے کیسز کا الیکشن سے کوئی لینا دینا نہیں ہوگا اور نہ ہی ان کیسز کی وجہ سے الیکشن میں تاخیر ہوگی۔