آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے ایک اور بڑی شرط رکھ دی

آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان ترقیاتی بجٹ میں کمی کرے تو حکومت نے آئی ایم ایف کی شرط رکھنے پر 137 ترقیاتی منصوبوں کو ختم کرنے کا بڑا فیصلہ کر لیا ہے۔
آپ کو مزید تفصیلات بتاتے چلیں ایک ذرائع کا کہنا ہے کہ 137 ترقیاتی منصوبوں میں کٹوتی کا فیصلہ اس لیے کیا کیا ہے تاکہ ملکی خسارے کو پورا کیا جا سکے۔
مزید معلومات دیتے چلیں کہ ان 137 ترقیاتی منصوبوں پر ابھی تک کام جاری نہیں کیا گیا۔یہ پروجیکٹس ابھی صرف کاغذات میں ہی تھے تو اب ان پر بالکل کام شروع نہیں ہوگا اور یہ پروجیکٹ ایک طرح سے بالکل طور پر ختم کر دیے جائیں گے جس کے باعث پاکستان کا مالیاتی خسارہ پورا ہوگا۔