اوگرا کا بڑا فیصلہ تمام کمپنیوں کو احکامات جاری کر دیے گئے

آپ کو تفصیلات بتاتے چلیں کہ اوگرا کے سامنے یہ معاملہ آیا ہے کہ تیل کمپنیاں مقامی پیٹرول اور ڈیزل استعمال نہیں کر رہی اس کے بعد اوگرا نے تمام کمپنیوں کو مقامی پیٹرول اور ڈیزل استعمال کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔
آپ کو مزید تفصیلات بتاتے چلیں کہ اوگرا نے کہا ہے کہ کمپنیاں مطلوبہ مقدار کے مطابق مقامی پیٹرول اور ڈیزل نہیں اٹھا رہی جس کی وجہ سے اٹک ریفائنری کا بند ہونے کا خدشہ پیدا ہو سکتا ہے۔
اٹک ریفائنری نے خط میں اوگرا کو کہا ہے کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیاں اٹک ریفائنریز سے مطلوبہ مقدار میں پیٹرول اور ڈیزل نہیں اٹھا رہی جس کی وجہ سے بندش کا خطرہ ہے اور ساتھ ہی ساتھ لکھا کہ تمام آئل مارکیٹنگ کمپنیاں یہاں سے پیٹرول اور ڈیزل اٹھائیں تاکہ ذخیرے کو برقرار رکھا جا سکے۔