شہباز شریف نے پی ٹی آئی پر بڑا الزام لگا دیا

مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ اگر 8 فروری کو انتخابات ملتوی ہوئے تو اس میں پی ٹی آئی کا بہت بڑا ہاتھ ہوگا۔
انہوں نے مزید اپنے بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی 8 فروری کے انتخابات کو ملتوی کرانے کے لیے بھرپور سازش کر رہی ہے اور انہوں نے ساتھ ہی ساتھ کہا کہ اگر الیکشن میں تاخیر ہوئی تو اس کی ذمہ دار پی ٹی آئی ہوگی۔
انہوں نے مزید بیان دیتے ہوئے کہا کہ سائفر کیس کی طرح پی ٹی آئی 8 فروری کے انتخابات کے لیے بھی سازش کر رہی ہے اور 8 فروری کے الیکشن سے راہیں فرار تلاش کر رہی ہے۔