تازہ ترین:

بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافہ کا امکان

electricity price hike

دسمبر میں بجلی کے نرخوں میں 4 روپے 66 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے کیونکہ نئی قیمتوں کا فیصلہ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی جانب سے نیپرا کو ایک درخواست دائر کی گئی تھی جس میں فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) کی مد میں ٹیرف میں اضافے کی درخواست کی گئی تھی۔ درخواست پر ریگولیٹری اتھارٹی 27 دسمبر کو سماعت کرے گی۔

ٹیرف میں 4.66 روپے اضافے سے صارفین پر 40 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔

قبل ازیں، ریگولیٹری اتھارٹی نے ڈسکوز کی جانب سے دائر درخواست کی منظوری کے بعد دسمبر کے آغاز پر ٹیرف میں 3.07 روپے کا اضافہ کیا تھا۔