تازہ ترین:

جانئے افغان مہاجرین کی کتنی بڑی تعداد اپنے ملک کو واپس جا چکی ہے

4lac plus afghan refuges comeback to their homeland

تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1,159 غیر قانونی افغان شہری اپنے ملک واپس آئے جس سے وطن واپس آنے والوں کی کل تعداد 446,097 ہوگئی۔

287 مرد، 260 خواتین اور 612 بچوں کو افغانستان پہنچانے کے لیے 54 گاڑیاں استعمال کی گئیں۔

نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت 3 اکتوبر کو نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی نے ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم تمام غیر ملکی شہریوں کو 31 اکتوبر تک رضاکارانہ طور پر ملک چھوڑنے یا ملک بدری کا سامنا کرنے کی ڈیڈ لائن دی تھی۔

حکومت پاکستان طورخم اور چمن بارڈر پر غیر قانونی افغانوں کو وطن واپسی کے عمل میں سہولت فراہم کر رہی ہے۔