عوام پہلے ہی مہنگائی میں ماری ہوئی،ادویات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا گیا

آپ کو بتاتے چلیں کہ جیسے ہی پٹرولیم اور ڈالر کی قیمتیں بڑی ہیں ساتھ ہی ساتھ ادویات کی قیمتوں میں 20 فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے۔
.آپ کو بتاتے چلیں کہ گزشتہ ہفتے مارکٹ میں ادویات کی قیمتوں میں 20 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے جس کی وجہ سے سٹورز پر کئی قسم کی ادویات موجود نہیں ہیں
جیسے ہی ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے مریضوں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے اور مہنگی ہونے کی وجہ سے ادویات کئی سٹورز سے غائب ہیں اور جن کے پاس موجود ہیں وہ بلیک میں فروخت کر رہے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ سرجیکل آلات کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔
آپ کو مزید بتاتے چلیں کہ اکیلا ادویات میں اضافہ نہیں ہوا بلکہ مہنگائی کی شرح اتنی زیادہ ہو چکی ہے کہ سبزیوں میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔ ہر سبزی کی قیمت 200 روپے سے زیادہ ہے غریب آدمی اب تو ادویات اور سبزیوں سے بھی دور ہو گیا ہے۔پاکستان اس وقت مشکل سے دوچار ہے۔ امیر آدمی امیر تر ہوتا جا رہا ہے۔لیکن غریب کا کسی کو خیال نہیں ادویات اتنی مہنگی ہو چکی ہیں کہ غریب آدمی ایک دن کی دوائی لے کر نہیں کھا سکتا۔اس کے لیے ہماری حکومت کو سوچنا پڑے گا کہ غریب آدمی کیسے اپنی ادویات پورا کرے اور بتاتے چلیں سرجیکل الات بھی انتہائی مہنگے ہو گئے ہیں۔ اللہ پاکستان کی حفاظت کرے اور حکمران ہمیں اچھے عطا کرے تاکہ وہ مہنگائی پر قابو پا سکیں اور غریب عوام کو سہولت دے سکیں۔
اینسولین،شوگر اور جان بچانے والی ادویات بہت زیادہ مہنگی ہو چکی ہیں۔ غریب آدمی ایک دن میں صرف ایک دفعہ ہی لے سکتا ہے پتہ نہیں آگے جا کے ان ادویات کا کیا بنے گا اگر امپورٹ نہ کھلی تو ادویات اور مہنگی ہونے کا خدشہ ہے جس کے باعث اس کا اثر تمام لوگوں پر پڑ رہا ہے۔