کراچی کی قومی اسمبلی کی نشستوں کے لیے 1405 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے۔

کراچی: قومی یا صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر انتخاب لڑنے کے خواہشمند امیدوار آج (اتوار) تک کاغذات نامزدگی جمع کراسکتے ہیں۔
کراچی کی قومی اور سندھ اسمبلی کی نشستوں کے لیے اب تک کل 1405 کاغذات نامزدگی جمع کرائے جا چکے ہیں۔
کراچی سے سندھ اسمبلی کی 47 نشستوں کے لیے 1072 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جب کہ شہر سے قومی اسمبلی کی 22 نشستوں کے لیے 333 نامزدگی فارم جمع کرائے گئے۔