پنجاب میں گیس کی قلت کے حوالے سے اہم خبر سامنے آگئی۔

سوئی ناردرن گیس کمپنی کے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا، لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں کو پارہ میں کمی کے بعد گیس کی قلت کا سامنا ہے۔
سوئی ناردرن گیس کمپنی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سردی میں اضافے کے بعد طلب اور رسد میں اضافے کے باعث لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں کے رہائشیوں کو تین مقررہ اوقات (ناشتے، دوپہر کے کھانے اور رات کے کھانے) میں گیس کی قلت کا سامنا ہے۔
گیس کی طلب 2100 ملین کیوبک فٹ ہے جب کہ سپلائی تقریباً 1200 ملین مکعب فٹ ہے۔