نگران وزیر اطلاعات نے پاکستان کا امیج بہتر بنانے کے لئے اقدامات شروع کرديے

نگراں وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے انفارمیشن گروپ کے افسران پر زور دیا ہے کہ وہ دشمن قوتوں کے پراپیگنڈے کا مقابلہ کرنے اور پاکستان کے نرم اور مثبت امیج کو فروغ دینے اور پیش کرنے کے لیے اپنا ذمہ دارانہ کردار ادا کریں۔ وہ اسلام آباد میں تربیتی پروگراموں کی گریجویشن تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ پروپیگنڈے، بیانیے اور جوابی بیانیے کے دور میں انفارمیشن گروپ کے افسران کی ملازمت کی اہمیت کئی گنا بڑھ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے اس دور میں سچائی پھیلانے میں سستی کی کوئی گنجائش نہیں ہے کیونکہ اس سے دوسروں کو جعلی خبروں اور پروپیگنڈے سے خلا پر کرنے کا موقع ملے گا۔