فیصل آباد میں رانا ثناء اللہ کی گاڑی ٹریکٹر سے ٹکرا گئی۔

فیصل آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی گاڑی فیصل آباد کے قریب سدھار بائی پاس پر ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی۔
تفصیلات کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب دھند کے باعث گنے سے بھری ٹریکٹر ٹرالی مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ کی گاڑی سے ٹکرا گئی۔
تاہم سابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ اور ان کے اہل خانہ محفوظ رہے اور پارٹی اجلاس میں شرکت کے لیے لاہور روانہ ہوگئے۔
19 دسمبر کو ایک الگ واقعے میں سابق سپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کراچی میں ایک سڑک حادثے میں زخمی ہو گئیں۔