تازہ ترین:

اسلام آباد ایکسپریس وے پر کار اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق، 5 زخمی ہوگئے۔

Four killed, five injured in car-bike collision on Islamabad Expressway
Image_Source: google

اسلام آباد ایکسپریس وے پر ڈھوک کالا خان کے قریب کار اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

خوفناک حادثہ اسلام آباد ایکسپریس وے پر ڈھوک کالا خان کے قریب پیش آیا۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور ریسکیو آپریشن شروع کیا۔

پولیس ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کر دی۔

جاں بحق اور زخمیوں کی شناخت نہیں ہو سکی۔

شدید سردی کے ساتھ ہی ملک کے مختلف حصوں کو گھنی دھند نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جس سے سڑک استعمال کرنے والوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

تاہم موٹروے پولیس نے موٹروے ڈرائیوروں کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔