تازہ ترین:

بلاول بھٹو نے سیاست دانوں کے حوالے سے اہم بیان دے دیا

bilawal bhutto on polical party

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پیر کو معاشی بحران، موسمیاتی خرابی اور بڑھتی ہوئی آبادی کو قوم کے لیے چیلنجنگ صورتحال قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ہم اپنی مشکلات کو مواقع میں بدل دیں گے۔ انہوں نے بختاور کیڈٹ کالج برائے خواتین کی سالانہ تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مل جل کر کام کرنے اور ملکی وسائل کو بروئے کار لا کر مسائل کو حل کیا جا سکتا ہے۔

پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ ملک کا مستقبل پاکستان کے نوجوان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تقسیم، نفرت اور گالی گلوچ کی سیاست کو دفن کر دیا جائے تو پاکستان کے مسائل حل ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت بہت سی مشکلات کا سامنا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ایک طرف معاشی بحران اور موسمیاتی تبدیلیوں سے خطرات ہیں تو دوسری طرف ملک میں بڑھتی ہوئی آبادی کے باعث پیدا ہونے والے مسائل کا دباؤ ہے۔