ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کے حملے میں پولیس اہلکار زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان: خیبرپختونخوا کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں ابا شہید چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے ابا شہید چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار معمولی زخمی ہوئے۔
پولیس کی جوابی فائرنگ کے بعد دہشت گرد موقع سے فرار ہوگئے۔
یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس اسٹیشن پر حملہ ہوا ہو۔ اکتوبر کے اوائل میں، کے پی کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک پولیس اسٹیشن پر شدید حملہ ہوا تھا جس میں دہشت گردوں نے دستی بموں اور راکٹوں کا بھی استعمال کیا تھا۔