تازہ ترین:

احتساب عدالت نے کرپشن کیس میں فواد چوہدری کا 6 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا

Court approves Fawad Chaudhry's 6-day physical remand in graft case

اسلام آباد: اسلام آباد کی احتساب عدالت نے ہفتہ کو جہلم میں تعمیراتی منصوبوں میں خرد برد سے متعلق کیس میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا 6 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

آج احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کیس کی سماعت کی۔ فواد کو 10 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت لایا گیا۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ کیس کی تفتیش مکمل کی جائے جب کہ فواد کو وکلا سے بھی ملنے دیا جائے۔ سابق وزیر کو 5 جنوری 2024 کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

فواد کو رواں ماہ کے شروع میں قومی احتساب بیورو (نیب) نے کرپشن کیس کے سلسلے میں حراست میں لیا تھا۔