شہباز شریف آج مسلم لیگ ن کی انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز کریں گے۔

Image_Source: google
مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف آج پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں جلسہ عام سے خطاب کر کے پارٹی کی انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن آج (ہفتہ) شیخوپورہ کے علاقے فاروق آباد میں سہ پہر 3 بجے اپنا پاور شو کرے گی۔
پارٹی صدر شہباز شریف کے اہم خطاب کی تیاریوں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔
سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر جناب شہباز شریف آج فاروق آباد، ضلع شیخو پورہ جائیں گے اور عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے۔ 8 عام فروری 2024 کے انتخابات کے حوالے سے عوام اور کارکنوں کو پارٹی کا اہم پیغام دیں گے۔ یہ جلسہ مسلم لیگ(ن) کی عوامی سرگرمیوں کا آغاز ہے… pic.twitter.com/Mw7gmGG4KG
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) December 30, 2023