تازہ ترین:

پی ٹی آئی نے الیکشن کے بائیکاٹ کے حوالے سے اہم اعلان کردیا

pti boycott election 24

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وہ عام انتخابات میں ضرور حصہ لیں گے اور بائیکاٹ کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ پی ٹی آئی اپنے 90 فیصد امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کو چیلنج کرے گی اور اس فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرے گی۔

پی ٹی آئی کے چیئرمین، بیرسٹر گوہر علی خان نے بتایا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے ملک بھر سے پی ٹی آئی امیدواروں کے 380 کاغذات نامزدگی مسترد کیے، جن میں زیادہ تر اعلیٰ رہنماؤں کے تھے۔