عابد شیر علی کے وارنٹ گرفتاری جاری

Image_Source: google
فیصل آباد: انسداد دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) نے جمعہ کو ایس پی آفس کو آگ لگانے کی دھمکی سے متعلق کیس میں پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما عابد شیر علی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
عدالت نے فیکٹری ایریا پولیس کو عابد شیر علی کو 11 جنوری کو گرفتار کرنے کے بعد عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔
سابق وزیر مملکت پر ایس پی آفس کو آگ لگانے کی دھمکی دینے کا الزام ہے۔