تازہ ترین:

پاکستان میں ایک بار پھر پولیو مہم شروع کر دی گئی

polio campaign start in pakistan

مہم کے دوران محکمہ صحت کی پولیو ٹیمیں گھر گھر جا کر پولیو کے قطرے پلائیں گی۔

پنجاب میں ایک ہفتے تک جاری رہنے والی پولیو مہم کے دوران 23 ملین سے زائد بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ محکمہ صحت نے اس حوالے سے لاہور، فیصل آباد اور ملتان کو حساس ترین شہر قرار دیا ہے۔


سندھ میں ایک ہفتے تک جاری رہنے والی مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے تقریباً دس پوائنٹ صفر تیس لاکھ بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ خیبرپختونخوا میں پانچ روزہ مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے سات اعشاریہ چار ملین سے زائد بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

آزاد جموں و کشمیر میں پانچ روزہ مہم کے دوران سات لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔


بلوچستان میں ایک ہفتہ تک چلنے والی پولیو مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے 25 لاکھ سے زائد بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

گلگت بلتستان میں پانچ روزہ مہم کے دوران دو لاکھ پچاس ہزار سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔

پولیو ٹیم کسی گھر میں نہ آنے کی صورت میں والدین ہیلپ لائن 1166 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔