الیکشن کمیشن کے دفتر سے چار لاشیں برآمد

بدھ کے روز کندھ کوٹ میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے دفتر کے کمرے سے چار افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) کے مطابق، چاروں افراد جو دفتر میں کام کرتے تھے، رات کو سوئے ہوئے تھے کہ گیس لیکج کے باعث جاں بحق ہوئے۔پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔