پاکستان ایکسچینج نے اہم سنگ میل عبور کرلیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے جمعرات کی صبح مثبت آغاز کرنے کے بعد 64,000 پوائنٹس کا نشان دوبارہ عبور کیا۔
100 انڈیکس نے ابتدائی سیشن میں 180 پوائنٹس کا اضافہ کر کے اس حد کو عبور کیا جس سے مارکیٹ گزشتہ روز نیچے گر گئی تھی۔
بدھ کے روز، تجارت منفی نوٹ پر ختم ہوئی تھی کیونکہ انڈیکس 250 پوائنٹس کھو کر 63,919 پر بند ہوا۔
کچھ دن پہلے مارکیٹ 65,000 پوائنٹس پر تھی لیکن اس کے بعد سے مندی کا شکار ہے۔