سپریم کورٹ سے اہم کیس کا فیصلہ اگیا

سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو 'بلے' کا نشان استعمال کرنے کی اجازت دینے کے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف الیکشن کمیشن کی اپیل پر دوبارہ سماعت شروع کردی۔
چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔
سپریم کورٹ نے جمعے کو پی ٹی آئی کے 'بلے' کے نشان سے متعلق کیس کی سماعت ہفتہ تک ملتوی کر دی تھی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ الیکشن کمیشن ایک آئینی ادارہ ہے، اس کے کاموں میں کسی ادارے کو مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔
چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے پی ٹی آئی کے بلے کے نشان سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے آغاز پر چیف جسٹس نے پوچھا کہ کیا پشاور ہائی کورٹ کا تفصیلی فیصلہ جاری ہوا ہے جس پر پی ٹی آئی کے وکیل حامد خان نے جواب دیا کہ ایسا نہیں ہوا۔
ای سی پی کے وکیل مخدوم علی خان نے عدالت عظمیٰ کو بلے کا نشان واپس کرنے کے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے پر پیش ہوکر وضاحت کی۔
حامد خان نے تیاری کے لیے پیر تک کا وقت مانگا تاہم چیف جسٹس نے مزید تاخیر سے بچنے کے لیے ویک اینڈ تک کام کرنے کا مشورہ دیا۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے بروقت اور قانون کے مطابق انتخابات کرانے کی عجلت کا اظہار کیا۔