ایف بی آر پاکستان بھر میں نان فائلرز کی سمیں معطل کرے گا: ذرائع

اسلام آباد: انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی تازہ ترین شرط کے بعد فیڈرل بیورو آف ریونیو (ایف بی آر) نان فائلرز کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن شروع کرنے کے لیے تیار ہے۔
ایف بی آر حکام نے لاکھوں نان فائلرز کو حتمی نوٹس جاری کیے ہیں اور انہیں 15 جنوری 2024 سے بجلی، گیس اور موبائل سم بند کرنے سمیت سنگین نتائج سے خبردار کیا ہے۔
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ رواں مالی سال 15 لاکھ افراد کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے ملک بھر میں مجموعی طور پر 145 ڈسٹرکٹ ٹیکس افسران کو 'خصوصی اختیارات' دیے گئے ہیں۔