الیکشن 2024 کے حوالے سے بڑی خبر سامنے آگئی

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پیر کو سینیٹ سے منظور کی گئی قرارداد پر انتخابات ملتوی کرنے سے معذرت کرلی۔
سینیٹ میں اپنے جواب میں، ای سی پی نے کہا کہ کمیشن نے صدر عارف علوی کی مشاورت سے انتخابات کی تاریخ 8 فروری کو طے کی تھی۔ "تمام تیاریاں مکمل ہیں، اس مرحلے پر انتخابات کو ملتوی کرنا مناسب نہیں ہے۔"
ای سی پی نے کہا کہ نگراں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ "ماضی میں، انتخابات سردیوں کے موسم میں ہوتے تھے،" اس نے مزید کہا۔
دوسری جانب سینیٹر دلاور خان نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو خط لکھ کر ای سی پی کی جانب سے قرارداد پر اقدامات نہ کرنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ منظور شدہ قرار داد پر عمل درآمد کیا جانا چاہیے۔