ای سی پی نے 8 فروری کو انتخابات کرانے کی تمام تیاریاں مکمل کرلیں۔

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے آئندہ ماہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے لیے پولنگ کرانے کی تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔
سرکاری ٹی وی سے بات کرتے ہوئے ای سی پی کے ترجمان سید ندیم حیدر نے عوام پر زور دیا کہ وہ پولنگ کے دن اپنا حق رائے دہی استعمال کریں۔
ترجمان نے بتایا کہ مقابلہ کرنے والے امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کر دیے گئے ہیں اور ای سی پی بیلٹ پیپرز کی چھپائی شروع کرنے کے لیے تیار ہے۔
سید ندیم حیدر نے یہ بھی بتایا کہ انتخابی ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے صوبائی سطح کے ساتھ ساتھ ای سی پی سیکریٹریٹ اسلام آباد میں مانیٹرنگ سیل قائم کیے گئے ہیں۔
اس سے قبل الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی میں اقلیتوں کے لیے مخصوص نشستوں پر انتخاب لڑنے والے امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری کر دی ہے۔
ای سی پی کی جاری کردہ فہرست کے مطابق قومی اسمبلی کی 10 نشستوں کے لیے 37 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے ہیں.