تازہ ترین:

الیکشن 2024: الیکشن کمیشن نے سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے اہم اجلاس طلب کرلیا

Elections 2024: ECP summons important meeting to finalise security arrangements

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے عام انتخابات 2024 کے سیکیورٹی انتظامات سے متعلق امور کو حتمی شکل دینے کے لیے اہم اجلاس کل (جمعرات) طلب کرلیا۔

اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت سی ای سی سکندر سلطان راجہ کریں گے اور اس میں چاروں صوبائی سیکرٹریز شرکت کریں گے۔

تمام آئی جیز، اور وزارت دفاع اور داخلہ کے حکام شرکاء میں شامل ہوں گے۔

گزشتہ روز الیکشن کمیشن آف پاکستان (ECP) نے عام انتخابات 2024 سے قبل نئے سیکرٹری کا تقرر کیا تھا۔

سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر سید آصف حسین کو سیکرٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) تعینات کر دیا گیا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) سکندر سلطان راجہ نے 22ویں گریڈ کے افسر آصف حسین کو ایک سال کی مدت کے لیے سیکرٹری ای سی پی تعینات کر دیا۔

یہ پیشرفت کمیشن کی جانب سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سیکریٹری کے عہدے سے عمر حامد کے استعفیٰ کی منظوری کے بعد سامنے آئی ہے۔