قومی اسمبلی کی اس نشست پر الیکشن ملتوی کر دیا گیا۔

سرگودھا: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پنجاب سے قومی اسمبلی کے ایک حلقے میں امیدوار کے انتقال کے بعد پولنگ ملتوی کردی۔
تفصیلات کے مطابق این اے 85 (سرگودھا IV) میں امیدوار صادق علی کے انتقال کے باعث 8 فروری کو انتخابات نہیں ہوں گے۔
ریٹرننگ آفیسر محمد شعیب نسوآنہ نے حلقے میں الیکشن موخر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔