پاکستان پیپلز پارٹی نے الیکشن 2024 کے حوالے سے اہم اعلان کر دیا

انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ آئندہ عام انتخابات میں ان تمام سیاسی عناصر کو مسترد کر دیں جو تعصب اور انا پرستی کی سیاست کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسانوں، مزدوروں اور پسماندہ افراد کو مالی طور پر بااختیار بنا کر معاشی خوشحالی حاصل کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر عوام نے پیپلز پارٹی کو ووٹ دیا تو وہ پانچ سالوں میں ملازمین کی تنخواہوں، مزدوروں کی اجرت اور کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کر دے گی۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ذوالفقار علی بھٹو شہید اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا لیکن عوام کے حقوق اور جمہوری اصولوں پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا۔