تازہ ترین:

پی ٹی آئی کے بانی نے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی

PTI founder moves SC against rejection of nomination papers

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے الیکشن 2024 سے قبل اپنے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نے سپریم کورٹ سے استدعا کی کہ انہیں این اے 122 اور این اے 89 سے آئندہ انتخابات کے لیے اہل قرار دیا جائے۔

درخواست میں کہا گیا کہ نااہلی کا نوٹیفکیشن آرٹیکل 63(1)ایچ کے تحت غلط ہے کیونکہ نااہلی کے لیے اخلاقی جرم ضروری ہے۔

خان نے سپریم کورٹ پر زور دیا کہ وہ الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کو کالعدم قرار دے کیونکہ توشہ خانہ کیس میں سزا اخلاقی بنیادوں پر نہیں تھی۔