پاکستان میں تیل کی قیمتوں میں ہوش ربہ اضافہ ہوگیا

حکومت پاکستان نے پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے 55 پیسے فی لیٹر اضافے کی منظوری دے دی۔
وفاقی وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے 55 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 272 روپے 89 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 75 پیسے فی لیٹر اضافے کی بھی منظوری دی گئی جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 278 روپے 96 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
0.24 روپے کمی کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 186.62 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
2.3 روپے اضافے کے ساتھ لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 166.86 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کی منظوری دے دی۔