تازہ ترین:

پاکستان تحریک انصاف کا پلان سی منظر عام پر آگیا

pti plan c reveal

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا آئندہ عام انتخابات کے لیے پلان ’سی‘ سامنے آ گیا ہے۔ پی ٹی آئی کی جنرل باڈی اجلاس میں ایک ہفتے میں پارٹی انتخابات کرانے کا عزم ظاہر کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سمیت چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں ہونے والے پارٹی کے جنرل باڈی اجلاس میں پی ٹی آئی نے انٹرا پارٹی انتخابات کے لیے رؤف حسن کو پاکستان تحریک انصاف کا وفاقی چیف الیکشن کمشنر مقرر کر دیا۔