نگران وزیراعظم نے سمگلنگ کے حوالے سے اہم اعلان کر دیا

اسلام آباد: نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) کی کارکردگی بہتر بنانے اور منشیات اسمگلروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی تیز کرنے کی ہدایت کردی۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ادویات کی قیمتوں کو ڈی ریگولیشن کرنے اور اسے اگلی منتخب حکومت پارلیمنٹ کے سامنے پیش کرنے کے حوالے سے ضروری قانون سازی کے لیے سفارشات مرتب کریں۔
کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت عام آدمی کو مناسب قیمتوں پر ادویات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔