تازہ ترین:

پاکستان پیپلز پارٹی اور اے این پی نے اپس میں اتحاد کر لیا

pppp demand free fair election

بلوچستان میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی مختلف نشستوں پر عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے درمیان اتحاد ہوا ہے۔

دونوں جماعتوں کے درمیان قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 265، ضلع پشین اور بلوچستان اسمبلی کے حلقوں پی بی 48 اور پی بی 49 پر انتخابی اتحاد قائم ہوا۔

حلقہ این اے 265 پشین سے پیپلز پارٹی کے امیدوار خیر محمد ترین اے این پی کے امیدوار راشد خان ناصر کے حق میں دستبردار ہو گئے۔

حلقہ پی بی 48 سے امیدوار بی بی کوٹرہ اے این پی کے امیدوار عبید اللہ عابد کے حق میں دستبردار ہو گئیں۔ جبکہ پی بی 49 سے اے این پی کے امیدوار اصغر علی ترین پیپلزپارٹی کے امیدوار سید ناصر آغا کے حق میں دستبردار ہوگئے۔