نگران حکومت نے بینکوں سے ہوش ربا قرضہ لے لیا

وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی نگراں حکومت نے اب تک بینکوں سے تقریباً 4 کھرب روپے کے قرضے لینے کا ریکارڈ بنایا ہے۔
معیشت، جو پہلے ہی قرضوں کے بھاری بوجھ تلے پسی ہوئی ہے، 24-2023 کے آخر میں 30 جون کو قرضے لینے میں غیر معمولی اضافہ دیکھ سکتی ہے کیونکہ یہ رقم پہلے ہی پورے مالی سال 23 میں لیے گئے کل قرضے سے تجاوز کر چکی ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ حکومت نے 1 جولائی سے 19 جنوری 2023-24 کے درمیان 3.99 ٹریلین روپے کا قرضہ لیا جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں 1.398 ٹریلین روپے کے مقابلے میں 185 فیصد اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔
یہ بہت سے لوگوں کے لیے عجیب ہو سکتا ہے، کیونکہ حکومت چھ ماہ سے مقررہ ہدف سے زیادہ ریونیو اکٹھا کر رہی ہے۔ زیادہ لیکویڈیٹی کے باوجود، حکومت بڑھتے ہوئے اخراجات کو پورا کرنے کے لیے شدت سے قرض لے رہی ہے۔