تازہ ترین:

پیپلز پارٹی کی انتخابی مہم پر بڑا حملہ

pppp usa attack

صنعتی شہر حب میں پیپلز پارٹی کے امیدوار کے انتخابی دفتر پر دستی بم حملے میں تین بچے زخمی ہوگئے، نامعلوم افراد نے پیر کو مجوزہ پولنگ اسٹیشنز سمیت چھ مزید دستی بم حملے کیے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جمعہ خان ہوٹل کے قریب پیپلز پارٹی کے بلوچستان اسمبلی کے امیدوار میر علی حسن زہری کے انتخابی دفتر پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے حملہ کیا۔ دھماکہ انتخابی کیمپ کے قریب ہوا جس کے نتیجے میں تین بچے زخمی ہوگئے۔

دھماکے کے فوراً بعد پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور زخمی بچوں کو حب کے ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کیا۔ دستی بم کے پھٹنے کے وقت مسٹر زہری انتخابی کیمپ میں موجود نہیں تھے۔ زخمی بچوں کو بعد ازاں کراچی کے ضیاء الدین اسپتال منتقل کردیا گیا۔