بلاول سمیت دیگر سیاستدانوں نے سیلولر سروسز کی بحالی کا مطالبہ کیا۔

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ملک بھر میں سیلولر سروسز کو فوری طور پر بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
ایک ٹویٹ میں پی پی پی چیئرمین نے کہا ہے کہ انہوں نے پارٹی کو اس معاملے پر الیکشن کمیشن اور عدالتوں سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔
پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ انٹرنیٹ سروسز کی معطلی اچھی روایت نہیں رہی۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات کی شفافیت پاکستان کو دلدل سے نکالے گی اور امید ظاہر کی کہ انتخابات کی شفافیت کو چیلنج نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ اگر سیلولر سروسز نہیں کھلیں گی تو ووٹرز کا ٹرن آؤٹ متاثر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ انٹرنیٹ خدمات کی معطلی پر کسی سیاسی جماعت کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔
انہوں نے موبائل فون سروس فوری کھولنے کا بھی مطالبہ کیا۔
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے بھی موبائل فون سروس بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔