ڈی آئی خان دھماکے میں 5 پولیس اہلکار شہید، 2 زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان:کلاچی ڈی آئی خان میں پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق کلاچی کے علاقے گڑہ اسلم میں دھماکہ پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ڈی آئی خان منتقل کر دیا گیا ہے۔