سلمان اکرم راجہ نے انتخابی نتائج کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار سلمان اکرم راجہ نے این اے 128 کے انتخابی نتائج کے خلاف لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق سلمان اکرم راجہ کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ ریٹرننگ افسر نے انتخابی نتیجہ جاری نہ کرکے الیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی کی۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت ریٹرننگ افسر کو مدعی کی موجودگی میں الیکشن مرتب کرنے کا حکم دے۔
اس پر ای سی پی کے وکیل نے جواب دیا کہ ابتدائی نتائج جاری ہو چکے ہیں تاہم سلام اکرم راجہ نے عدالت کو بتایا کہ غیر سرکاری نتیجے کے اعلان سے قبل درخواست دائر کی گئی تھی۔
لاہور ہائیکورٹ نے این اے 128 کے ریٹرننگ افسر کو طلب کرتے ہوئے سماعت کچھ دیر کے لیے ملتوی کر دی۔
واضح رہے کہ غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ نواز کے حمایت یافتہ امیدوار عون چوہدری این اے 128 لاہور سے ایک لاکھ 72 ہزار 576 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار ان کے مدمقابل ہیں۔ آزاد امیدوار سلمان اکرم راجہ 159,024 ووٹ لے کر۔