پی ٹی آئی نے دیگر جماعتوں سے اتحاد پر بات چیت کے لیے اجلاس طلب کرلیا

پشاور: 2024 کے عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے وابستہ آزاد امیدواروں کی بڑی تعداد میں کامیابی کے بعد، سابق حکمران جماعت نے دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ اتحاد کرنے پر بات چیت کے لیے ایک اجلاس طلب کیا ہے۔
پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان، اسد قیصر، علی محمد خان اور دیگر اجلاس میں شرکت کریں گے جس میں نئی مرکزی اور صوبائی حکومتوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
پی ٹی آئی نے جمعہ کو کہا کہ وہ مرکز میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے اور اس نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل-این) کے ساتھ اتحاد کو مسترد کردیا۔\
بیرسٹر گوہر نے جیو نیوز کو بتایا کہ "ہم پیپلز پارٹی یا مسلم لیگ ن سے رابطے میں نہیں ہیں۔"