تازہ ترین:

ای وی ایمز انتخابی نتائج میں تاخیر کو روک سکتے تھے: صدر علوی

EVMs could've averted delayed election results: President Alvi

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے انتخابی نتائج میں تاخیر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ہفتہ کو کہا کہ اگر 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں (ای وی ایم) کا استعمال کیا جاتا تو ملک جاری بحران سے بچ جاتا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کا نیا الیکشن مینجمنٹ سسٹم (ای ایم ایس) کمیشن کے لمبے چوڑے دعووں کے باوجود ناکام ہوگیا کیونکہ الیکشن ریگولیٹر تقریباً 72 گھنٹے گزرنے کے باوجود تمام حلقوں کے ابتدائی نتائج کا اعلان کرنے میں ناکام رہا ہے۔