کے پی کے کے لیے تین وزیراعلی کے ناموں پر غور شروع ہو گیا

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے لیے تین نام سامنے آگئے۔
تفصیلات کے مطابق کے پی کے وزیر اعلیٰ کے عہدے کے لیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی امین گنڈا پور، مشتاق غنی اور تاج محمد ترند کے نام سامنے آئے ہیں۔
بتایا جاتا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے امیدواروں کی حتمی منظوری دیں گے جب کہ اعلان بیرسٹر گوہر علی خان کریں گے۔
سپیکر اسمبلی مشتاق غنی نے کہا کہ آزاد امیدواروں کی حکومت بنانے میں کوئی آئینی رکاوٹ نہیں ہے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے خیبرپختونخوا کے 112 اسمبلی انتخابات کے نتائج جاری کر دیے، ایک کو روک دیا گیا اور دو ملتوی کر دیے گئے۔