تازہ ترین:

عمران خان کی بیگم بشرہ بی بی نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے اہم درخواست ڈائر کر دی

BUSHRA BIBI IMRAN KHAN WIFE

اسلام آباد ہائی کورٹ (آئی ایچ سی) بنی گالہ ہاؤس کو سب جیل قرار دینے کے خلاف بشریٰ بی بی کی درخواست پر منگل کو سماعت کرے گی۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب رجسٹرار آفس کی جانب سے جاری کاز لسٹ کے مطابق کیس کی سماعت کریں گے۔ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ بنی گالہ ہاؤس کو سب جیل قرار دینے کے چیف کمشنر اسلام آباد کے 31 جنوری کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دیا جائے۔ انہوں نے موقف اپنایا کہ وہ ایک عام قیدی کی طرح جیل میں قید کی سزا کاٹنا چاہتی ہیں۔