تازہ ترین:

ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں مسلم لیگ ن نے پی پی 7 کی نشست جیتنے کے لیے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار کو شکست دے دی۔

PML-N beats PTI-backed candidate to win PP-7 seat in vote recount

راولپنڈی: پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پی پی 7 کہوٹہ کی نشست پر دوبارہ گنتی کے بعد پنجاب اسمبلی کی ایک اور نشست پر قبضہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے راجہ صغیر احمد پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار شبیر اعوان پر 317 ووٹوں کی برتری سے کامیاب قرار پائے۔

پی پی 7 کی نشست پر راجہ صغیر 66331 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ ان کے مدمقابل پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار شبیر اعوان نے 63014 ووٹ حاصل کیے۔

واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ نواز متعدد آزاد امیدواروں کی شمولیت کے بعد پنجاب اسمبلی میں سب سے بڑی جماعت بن کر ابھری ہے۔

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ مریم نواز پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے لیے پارٹی کی امیدوار ہوں گی۔