ایک اور آزاد امیدوار نے جیت کے بعد پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی

اسلام آباد: عام انتخابات 2024 میں پی پی 89 (بھکر-I) سے کامیاب ہونے والے آزاد امیدوار امیر محمد خان نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔
پارٹی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ نومنتخب ایم پی اے نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی صدر فریال تالپور سے زرداری ہاؤس میں ملاقات کی۔
ملاقات میں پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر امجد خاور شاہد حسن خان اور چوہدری حیات محمود بھی موجود تھے۔
امیر محمد خان PP-89 سے آزاد امیدوار کی حیثیت سے 61745 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔ پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) کے امیدوار عبدالمجید خان 37265 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔