تازہ ترین:

علی امین گنڈا پور نے عمران خان کے حوالے سے اہم بیان جاری کر دیا

ali ameen gandapur and imran khan

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ وہ دیگر سیاسی جماعتوں کی حمایت سے صوبے کے حقوق دلائیں گے۔

اتوار کو یہاں پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے پہلے اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امن و امان برقرار رکھنا، صوبے کے آئینی حقوق کا حصول اور صوبے کے ریونیو میں اضافہ اگلی حکومت کے لیے اہم چیلنجز ہوں گے۔