اسلام آباد ہائی کورٹ سے آڈیو لیک کے حوالے سے اہم پیش رفعت سامنے آگئی

اسلام آباد ہائی کورٹ (آئی ایچ سی) نے آڈیو لیکس کیس میں پیر کو ڈائریکٹر جنرل انٹیلی جنس بیورو (ڈی جی آئی بی) اور ڈی جی فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کو آج طلب کرلیا۔
عدالت نے آڈیو لیکس کیس میں چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اور ٹیلی کام کمپنیوں کے نمائندوں کو بھی آج طلب کر لیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار سابق چیف جسٹس آف پاکستان (سی جے پی) ثاقب نثار کے بیٹے اور سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی درخواستوں پر سماعت کریں گے۔
اس کے علاوہ عدالت نے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (PFUJ) اور کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز (CPNE) کے نمائندوں کو بھی طلب کیا ہے۔