تازہ ترین:

ادویات کی قیمتوں کے حوالے سے اہم خبر سامنے آگئی

medicine price hike in pakistan

ادویات کی قیمتوں کے تعین کے نوٹیفکیشن کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق محمد اسلم نامی شہری کی جانب سے درخواست دائر کی گئی ہے جس میں وفاقی حکومت اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

شہری نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ نگراں حکومت نے ادویات کی قیمتیں مقرر کرنے کے قانون کے خلاف نوٹیفکیشن جاری کیا، نوٹیفکیشن کے بعد ادویات کی قیمتیں بڑھ جائیں گی۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ حکومت ڈرگ ایکٹ سے ادویات کی قیمتوں کے تعین کی دفعہ کو ہٹا رہی ہے۔ نگران حکومت کے پاس یہ اختیار نہیں ہے بلکہ جمہوری حکومت تشکیل دے رہی ہے جو یہ قدم اٹھا سکتی ہے۔